رکشہ ڈرائیور کے گھر بیک وقت 4بچوں کی پیدائش

رکشہ ڈرائیور کے گھر بیک وقت 4بچوں کی پیدائش
رکشہ ڈرائیور کے گھر بیک وقت 4بچوں کی پیدائش

  

آگرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک خاتون نے بیک وقت4بچوں کو جنم دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رکشہ ڈرائیور منوج کمار کی اہلیہ خوشبو نے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا ہے۔ نومولود بچوں میں 3بیٹیاں اور 1 بیٹا شامل ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماں اور چاروں بچوں کی حالت ٹھیک ہے اور انہیں آئندہ ایک سے دو روز میں ڈسچارج کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ منوج کمار کی پہلے بھی3 بیٹیاں ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -