پولیس کا ہوٹل پر چھاپہ، جسم فروشی میں ملوث 4 خواتین سمیت 7 افراد گرفتار

پولیس کا ہوٹل پر چھاپہ، جسم فروشی میں ملوث 4 خواتین سمیت 7 افراد گرفتار
پولیس کا ہوٹل پر چھاپہ، جسم فروشی میں ملوث 4 خواتین سمیت 7 افراد گرفتار

چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر مہندر گڑھ میں پولیس نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر چار خواتین سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو ایک ہوٹل میں جسم فروشی کے غیر قانونی کاروبار کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کی گئی۔ پولیس نے ہوٹل میں قابل اعتراض حالت میں موجود چار خواتین سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔