فلم ”بے بی لیشیس“عید سے ملک بھر میں پیش کی جائے گی

فلم ”بے بی لیشیس“عید سے ملک بھر میں پیش کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی نئی فلم ”بے بی لیشیس“عید کے دن سے ملک بھر کے سنیما ہالز میں عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔”بے بی لیشیس“کے ٹریلر لانچنگ کے موقع پر شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ ہماری پوری ٹیم نے اس فلم کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے بے پناہ محنت کی ہے ہم لوگ عوام سے گذارش کرتے ہیں کہ سنیما ہال میں جاکر اس فلم کو دیکھیں اورتاکہ ہماری حوصلہ افزائی ہوسکے مزید کہاکہ فلم شائقین کو بہت زیادہ پسند آئے گی اور امید ہے کہ فلم انڈسٹری کے لئے یہ فلم بہت ہی اچھی ثابت ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ’’بے بی لیشیس“میں وہ سب کچھ ہے جو ایک فلم بین دیکھنا چاہتا ہے اس فلم کی شوٹنگ بحرین اور کراچی میں ہوئی ہے۔

سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ میں نے اس سے قبل بھی فلم میں کام کیا ہے لیکن بطور ہیروئن یہ میری پہلی فلم ہے میں نے اور شہروز نے پروفیشنل فنکاروں کی طرح کام کیا ہے۔فلم کی شوٹنگ کے دوران سوچا بھی نہیں تھا کہ میری شہروز سے علیحدگی ہوجائے گی۔

مزید :

کلچر -