کبھی پنجابی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی، مہوش

کبھی پنجابی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی، مہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   لاہور(فلم رپورٹر)  معروف  اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انہیں آج تک کسی بھی پنجابی فلم میں کام کرنے کی پیش کش نہیں ہوئی اوراگر مستقبل میں انہیں ایسی کوئی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور کام کریں گی۔ ایک ا نٹرویو میں  مہوش حیات نے  خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں ایکشن فلموں میں کام کرنے کا بہت شوق ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگرچہ ایکشن فلمیں بنائی جا چکی ہیں لیکن وہ بہت کم ہیں اور خواتین کے کرداروں پر مبنی ایکشن فلمیں بالکل نہیں بنائی گئیں اور ان کی خواہش ہے کہ خواتین کی ایکشن فلمیں بھی بنائی جانی چاہئیے۔مہوش حیات نے واضح کیا کہ انہیں آج تک کسی پنجابی فلم میں کام کی پیش کش نہیں ہوئی اور اگر انہیں کبھی ایسی کوئی پیش کش ہوئی تو وہ اچھی کہانی پر مشتمل فلم میں ضرور کام کریں گی۔

مزید :

کلچر -