عید جیسے تہوا ر حسن سلوک کا درس پیغام دیتے ہیں،عمر سرفراز
لاہور(سٹی رپورٹر) ایگزیکٹو بورڈ ممبر پیاف عمر سرفراز نے عیدالاضحی پر اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ اہلیان اسلام اور اہلیان پاکستان کو بڑی عید کی خوشیاں تہہ دل سے مبارک ہوں۔ ۔ سنت ابراہیمی ؑ رب کی رضا کیلئے کسی قربانی سے گریز نا کرنے کا نام ہے۔عید جیسے تہوار حسن سلوک کا درس دیتے ہیں۔
اسلام اور سیرت رحمتہ اللعالمینؐ کا پیغام اور فلسفہ بھی یہی ہے کہ انسانوں سے حسن سلوک کریں۔ پیار بانٹیں محبتیں تقسیم کریں، دکھوں تکلیفوں رنجوں میں گھرے لوگوں میں خوشیاں دیں۔ مجبور اور بے بس انسانوں کی دعا دنیا و آخرت میں کامیابیوں رحمتوں برکتوں کے دروازے کھولے گی۔
