پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،عزیز احمد اعوان
لاہور(سٹی رپورٹر)ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،نو مئی کے واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ جلد ان کا نیٹ ورک مکمل طور پر بے نقاب ہو جائے گا اور ان لوگوں کو کی جانے والی فنڈنگ کا بھی سراغ لگا لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار جنرل (ر) فیض علی چشتی کے ایڈوائزر عزیز احمد اعوان نے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس کے ادارے بھی ہمارے ہیں اداروں کو آپس میں لڑوانے والے بھی کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اعلیٰ عدلیہ اپنا کام کرے اور ملٹری کورٹس کے ٹرائل میں دخل اندازی نا کرے کیونکہ یہ اس کا کام نہیں۔نو مئی کو حملہ کرنے والوں نے ملکی املاک کے ساتھ آرمی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا اس وجہ سے ان کا کیس آرمی کورٹس میں سنے جانے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر آرمی چیف اور اعلیٰ فوج پر ابھی تک مہم چلائی جا رہی ہے جو بند ہونی چاہئے آرمی چیف ملک کی سلامتی کے ضامن ہیں اور ملک کی فوج کی بہترین قیادت کر رہے ہیں۔پوری قوم اس وقت یک جان اور ایک زبان ہو کر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
