انٹر بینک میں ڈالر  72پیسے، اوپن مارکیٹ میں ایک روپیہ سستا، سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی 

  انٹر بینک میں ڈالر  72پیسے، اوپن مارکیٹ میں ایک روپیہ سستا، سٹاک مارکیٹ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری۔انٹربینک میں ایک ڈالر 72 پیسے سستا ہو کر  286 روپے 99 پیسے پر بند ہوا  دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر  ایک روپے کی کمی کے بعد 290 روپے کا ہوگیا ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کوکاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی تیزی کا رجحان رہا،اگرچہ انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران41600پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا مگر کاروبار کے اختتام پر انڈیکس41400پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 32ار ب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ44.48فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،مقامی انسٹی ٹیوشنز او بروکریج ہاؤسز کی اسلامی بینکنگ،ٹیلی کام،آئل اینڈ گیس،توانائی سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41500اور41600پوائنٹس کی دو بالائی سطح عبور کرگیا تھا تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ سے تیزی کے اثرات زائل ہو گئے اور انڈیکس41400پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا تاہم مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 15.59پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے انڈیکس 41437.10پوائنٹس سے بڑھ کر41452.69پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27965.97پوائنٹس سے بڑھ کر28111.03پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم 20.79پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 14657.51پوائنٹس سے کم ہو کر14636.72پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری میں معمولی تیزی آنے سے مارکیٹ کے سرمائے میں 32ارب86کروڑ82لاکھ38ہزار703روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 63کھرب36ارب 60کروڑ43لاکھ97ہزار643روپے سے بڑھ کر63کھرب 69ارب47کروڑ26لاکھ36ہزار346روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو7ارب روپے مالیت کے 23کروڑ47لاکھ48ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 7ارب روپے مالیت کے 22کروڑ68لاکھ21ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر308کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے137کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،156میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ایک تولہ سونا1100روپے سستا ہو کر2لاکھ14ہزار200روپے کا ہو گیا اسی طرح943روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ 83ہزار642روپے پر آ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا9ڈالر سستا ہو ک1922ڈالر ہو گیا۔

ڈالر

مزید :

صفحہ اول -