افغان بارڈر کے قریب چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 7دہشتگرد ہلاک، 15زخمی، متعدد گرفتار

       افغان بارڈر کے قریب چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 7دہشتگرد ہلاک، 15زخمی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       وانا(آئی این پی)پاک افغان بارڈر کے قریب خوجاخدر پہاڑ کے علاقہ پاکستانی ارمی  کے طارق فورٹ بارڈ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 حملہ اور ہلاک جبکہ 15 حملہ اور زخمی ہوگئے ہیں حکام کے مطابق دہشت گرد افغانسان سے اکر چیک پوسٹ پر حملہ اور ہوگئے جس کی تعداد تقریباً 160 تھے پاک ارمی نے منہ توڑ جوابی کاروائی کرتے ہوئے حملہ کو ناکام بنادیا گیا سرکاری ذرائع کے مطابق  جوابی حملے میں 7 دہشت گرد کو ہلاک کردیاگیا جبکہ 15 زخمی کردیئے گئے اور متعدد حملہ اور گرفتار بتائی جاتی ہیں حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں حملہ اوروں نے ساتھ لیکر بارڈ اس پار افغانستان لے گئے جبکہ زخمی ہونے والے دہشت گردوں کو زندگی اور موت کے کشمکش میں 18 گھنٹوں تک پوسٹ کے قریب پڑے تھے۔دوسری جانب شدید جھڑپ کے باعث پاک افغان بارڈر انگوراڈہ گیٹ 24 گھنٹے مسلسل بند ہونے کے بعد افدورفت کے لیے معمول کے مطابق کھول دیاگیا جبکہ علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل چکی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ اور دہشت گردوں کا تعلق افغانی اورگون اور پاکستانی وزیر محسود قبائل سے بتایا گیا،
چیک پوسٹ حملہ

مزید :

صفحہ اول -