آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی، خورشید شاہ 

 آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی، خورشید شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی۔احمد شاہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور ہاریوں کی نشانی ہے، شہدا ءکے منشور کے مطابق ہمیشہ چلتے رہے ہیں،ہماری سیاست جھوٹ پر مبنی نہیں شہادت پر ہے ،رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ جمہوریت کی جدوجہد کرنےوالی جماعتیں آئین کی پاسداری کریں گی ،ہم پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں، مخصوص ایجنڈے پر آنے والے ملک کو تباہی کی طرف لے جاتے ہیں، ہم نے ظلم برداشت کیا مگر پارٹی چھوڑی اور نہ سیاست چھوڑی، ہمارا رشتہ کسی مفاد سے نہیں بلکہ اس دھرتی کی مٹی سے جڑا ہے۔
خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -