ہائیکورٹ کی شہر بھر میں پرانے درختوں کو محفوظ کرنے کیلئے پالیسی بنانے کی ہدایت 

ہائیکورٹ کی شہر بھر میں پرانے درختوں کو محفوظ کرنے کیلئے پالیسی بنانے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 


لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کی روک تھام اور تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت کے دوران ہائیکورٹ سمیت شہر بھر پرانے درختوں کو محفوظ کرنے کے لیے پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے پی ایچ اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ انڈر پاسز کے اردگرد پودے لگانا اور گملے رکھنا سمجھ سے بالاتر اور خطرناک ہے۔عدالت نے ماحولیاتی الودگی پھیلانے والی لیدر فیکٹریوں کا وزٹ کرنے اور رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے بعد دیکھیں گے کہ فیکٹریاں سیل کرنی ہیں یا نہیں ،فاضل جج نے ہارون فاروق اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
لاہور ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -