کم عمر بچوں کی شادیوں سے متعلق کیس میں آئندہ سماعت پرتفصیلی رپورٹ طلب

کم عمر بچوں کی شادیوں سے متعلق کیس میں آئندہ سماعت پرتفصیلی رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے کم عمر بچوں کی شادیوں کے متعلق کیس میں آئندہ سماعت پرتفصیلی رپورٹ طلب کرلی، محکمہ بلدیات نے قانون پر عمل درآمد کے متعلق رپورٹ پیش کی ،پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اپنایا کہ محکمہ بلدیات نے کم عمر بچیوں کی شادی کروانے والے والدین، دولہا ، گواہان اور نکاح خوانوں کے لائسنس منسوخی کے ساتھ انکے خلاف مقدمات درج کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے، اس حوالے سے پنجاب حکوت کے وکیل نے مزید کہا کہ صوبہ بھر کے یوسی سیکرٹریز کی ٹریننگ کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ طلب 

مزید :

صفحہ آخر -