3 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور( نامہ نگار خصوصی)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاو¿س حملے سمیت تین مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر دی،وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شاہ محمود قریشی کو بے بنیاد طور پر مقدمات شامل کیا گیا، وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں ان کی ضمانت منظور کی جائے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن حصول اقتدار کے لیے دوبئی میں بیٹھے ہیں پاکستان کا شہری یہ پوچھ رہا ہے کیا میرے معاشی حالات کی کوئی بات کررہا ہے؟ دبئی بیٹھک وزرات عظمیٰ کے لیے ہے، بلاول بھٹو اور مریم نواز وزرات عظمی کے لیے امیدوار ہیں، بھارت کے وزیراعظم کے بیان پر کسی نے اسکو جواب نہیں،افسوس وزیراعظم پاکستان اس بیان پر خاموش ہیں۔
ضمانت توسیع
