بوریوالہ، تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

  بوریوالہ، تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       بورے والا(نمائندہ خصوصی)نواحی گاؤں 443/ ای بی بھٹو کالونی کے رہائشی باپ بیٹا حبیب اللہ اور نجیب اللہ اپنی موٹر سائیکل پر چیچہ وطنی روڈ کی جانب جارہے تھے کہ رائل گارڈن کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نمبری ایل ای ایف/ 1040 نے تیز رفتاری میں انہیں ٹکر مار کر بری طرح کچل ڈالا جس سے دونوں باپ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں باپ بیٹا کی نعشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔
ٹریفک حادثہ