عید آپریشن شروع، متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) ڈویژنل انتظامیہ ڈی جی خان نے عید آپریشن شروع کردیا چاروں اضلاع کے بڑے شہر،قصبات سیکٹرز میں تقسیم کرکے گزیٹیڈ افسران سیکٹر سطح کے فوکل پرسنز مقرر کردئیے گئے انتظامی افسران،میونسپل کمیٹیوں اور دیگر متعلقہ محکموں کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں دریا¶ں،بڑی نہروں میں نہانے،کشتی رانی(بقیہ نمبر11صفحہ6پر )
،ون ویلنگ،عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر دفعہ 144 نافذ کردیا گیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں عید آپریشن،سکیورٹی اور متعلقہ معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ڈپٹی کمشنرز،اے سیز اور دیگر افسران شریک تھے ۔
