ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی گاڑی پر فائرنگ ، کوئلے کے 6ٹرک جلادیئے
زیارت (این این آئی)زیارت کے علاقے مانگی میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، فائرنگ سے ڈی سی محمد عارف زرقون اور دیگر اہلکار محفوظ رہے شر پسندوں نے علاقے سے گزرنے والے 6 کوئلے کے ٹرکوں کو بھی آگ لگا دی واقعہ کے خلاف تاجر تنظیموں نے احتجاجا کوئٹہ ہرنائی شاہراہ آمد و رفت کےلئے بند کر دی لیویز حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع ہرنائی محمد عارف کوئٹہ سے ہرنائی آ رہے تھے کہ زیارت کے علاقے مانگی سے گزرتے ہوئے نامعلوم شر پسند افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی شر پسندوں نے علاقے سے گزرنے والے کوئلے (بقیہ نمبر8صفحہ6پر )
کے 6 ٹرکوں کو بھی آگ لگا دی واقعہ کے خلاف تاجر تنظیموں اور کول مائنز مالکان نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ ہرنائی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی۔ضلع ہرنائی میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کرتے ہوئے بازار مکمل طور پر بند کر دئیے گئے لیویز حکام کے مطابق مسلح شر پسندوں کے خلاف ہرنائی اور زیارت میں مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔
فائرنگ
