جلال پور پیروالا،چھ ڈاکوﺅں کا گھرپر دھاوا، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار
ملتان(وقائع نگار )تھانہ صدر جلال پور پیر والا کے علاقے میں چھ نامعلوم مسلح ڈاکووں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر دو تولہ سونا ۔20 تولے چاندی و دیگر ضروری سامان سمیت 18 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو(بقیہ نمبر6صفحہ6پر )
گئے ۔جبکہ مقامی پولیس حسب معمول کاغذی کارروائی کی حد تک رہی ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر جلال پور پیر والا کے رہائشی محمد صادق گزشتہ روز اپنے گھر میں اہل خانہ کے ہمراہ سو رہا تھا ۔سی دوران چھ مسلح ڈاکووں آگئے ۔جہنوں نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ یرغمال بنایا ۔اور دوران تلاشی گھر سے دو تولے سونا ۔20 تولہ چاندی ۔موبائل فون ۔استری اور 18 لاکھ ستر ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر آگئی ۔جہنوں نے جائے وقوعہ سے شواہد کٹھے کرنے بعد چلی گئی ۔تاہم تاحال ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے
