تہرے قتل کا فیصلہ : مجرم کو 6، 6مرتبہ سزائے موت ، 23لاکھ روپے جرمانہ
رحیم یارخان،بہاولپور(بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ بیورو)تھانہ صدر رحیم یار خان کے مشہور تہرے قتل کا فیصلہ ، سنادیا انسداد دہشتگری عدالت کے جج میاں محمد ارشد انجم نے مجرم سلطان کو 6/6 مرتبہ سزائے موت اور23 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ہے ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر اپنی اہلیہ شہناز ساس گلناز اور ساس کی بہن بسا پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی تینوں خواتین آگ سے جھلس کو ہلاک ہوگئی تھیں پولیس(بقیہ نمبر5صفحہ6پر )
تھانہ صدر رحیم یار خان نے مجرم کیخلاف 354/22 بجرم 302/324/336 ت پ 7ATA درج کرکے چالان انسداد دہشتگری عدالت بہاولپور میں پیش کیا تھا فاضل جج نے مکمل ٹرائل کے بعد جرم ثابت ہونے پر محمد سلطان کو 6/6 بار سزائے موت اور 23 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا حکم سنائی ہے ۔
