وہاڑی ڈی ایچ کیو ہسپتال ، نیلامی کی آڑ میں لوٹ مار
وہاڑی(بیورو رپورٹ)محکمہ ہیلتھ کے چیف ایگزیکٹو نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نیلامی کی آڑ میں حکومت پنجاب کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا محمد یاسین سکریپ ڈیلر و دیگر محمد اقبال ، حاجی سلیم ،شیبر احمد ،رانا ندیم نے سی او ہیلتھ و دیگر سٹاف کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 7 جون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سکریپ کی نیلامی کے حوالے سے اشتہار ملا ہم نے (بقیہ نمبر26صفحہ6پر )
سی او ہیلتھ آفس پہنچ کر قابل واپسی بیس ہزار روپے سیکورٹی آئی ڈی کارڈ جمع کروا کر نیلامی میں حصہ لیا ہمارا سی او ہیلتھ کے ساتھ نیلامی میں پرانی گاڑیاں پنکھے ٹیبل کرسیاں و دیگر سکریپ کا سامان کا معاہدہ 90 لاکھ، 90 ہزار طے پایا جب بیس جون کو نیلامی کا ٹائم آیا تو کرپٹ سی او ہیلتھ نے سکریپ ڈیلر جاوید کیانی آف جہلم ودیگر وہاڑی شہر کے با اثر ڈیلر محمد عرفان رحمانی، حنیف رحمانی، اللہ رکھا، طارق کی ملی بھگت سے 51 لاکھ/ 20 ہزار کی نیلامی کروا کر مبینہ طور پر گورنمنٹ کو لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا مجھے نیلامی میں بیٹھنے کی بجائے سی او ہیلتھ کے غنڈوں نےمجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور دھکے دے کر دفتر سے باہر نکال دیا اور مجھے بلیک لسٹ میں ڈال کر سیکورٹی اور شناخت کارڈ ضبط کر لیا میں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈی سی او، اے ڈی سی آر کو درخواست گزرہوا سی او ہیلتھ کے با اثر ہو نے کی وجہ سے میری شنوائی نہ ہو پائی ہمارا نگران وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ، کمشنر ملتان ، اور ڈی سی او وہاڑی سے مطالبہ ہے کہ سی او ہیلتھ ودیگر ملازمین کے خلاف شفاف تحقیقات کروائی جائے کرپشن کرنے والے افسران و ملازمین پر قانونی شکنجہ تیز کیا جائے تاکہ ہماری داد رسی ہو سکے دوبارہ بھر ہم نیلامی کو 90 لاکھ/ 90 ہزار میں سکریپ خریدنے کیلئے پر عزم ہیں
