نوازشریف نے دبئی میں عید منائی، کارکنان سے ملاقات 

نوازشریف نے دبئی میں عید منائی، کارکنان سے ملاقات 
نوازشریف نے دبئی میں عید منائی، کارکنان سے ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی  (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف نے دبئی میں عید منائی، فیملی ارکان کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد عزیز و اقارب اور کارکنان سے ملاقات کی۔ لیگی قائدین اور کارکنان نے پارٹی قائد کو عید کی مبارکباد دی اور انہیں ایک مرتبہ سیاست میں بھرپور متحرک ہونے کا مشورہ دیا۔

دبئی ان دنوں پاکستانی سیاست کا مرکز بنا ہوا ہے، نوازشریف دبئی میں موجود ہیں جہاں گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا، دونوں رہنماؤں کے مابین آئندہ الیکشن کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -