مانسہرہ میں آئل ایجنسی کے گودام میں آتشزدگی ، ایک شخص زندہ جل گیا

مانسہرہ میں آئل ایجنسی کے گودام میں آتشزدگی ، ایک شخص زندہ جل گیا
مانسہرہ میں آئل ایجنسی کے گودام میں آتشزدگی ، ایک شخص زندہ جل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مانسہرہ میں آئل ایجنسی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک شخص زندہ جل گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ ٹھاکر چنار روڈ پر آئیل ایجنسی کے گودام میں پیش آیا جہاں دو افراد جھلس گئے، ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرے کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ فائر بریگیڈ عملہ اطلاع ملنے پر پہنچا اور آگ پر قابو پایا۔

مزید :

قومی -