دھابیجی میں ڈاکو 80 سے زائد جانور لے کر فرار

دھابیجی میں ڈاکو 80 سے زائد جانور لے کر فرار
دھابیجی میں ڈاکو 80 سے زائد جانور لے کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے دھابیجی میں بکرا ڈکیتی کے دوران ملزمان 17 بھیڑیں،  67 بکریاں، ایک گائے اور بچھڑے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکو دھابیجی ریلوے سٹیشن کے قریب باڑے میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر ملازمین کو یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا۔

ڈاکوؤں نے باڑے میں موجود 17 بھیڑیں،  67 بکریاں، ایک گائے اور بچھڑے کو اکٹھا کر کے گاڑیوں میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو باڑے میں 3 سے 4 گھنٹے کے دوران واردات کرتے رہے، مسلح ڈاکوؤں کی تعداد ایک درجن سے زائد تھی، واقعے کی رپورٹ تھانہ سٹیل ٹاؤن میں درج کروا دی گئی۔