کراچی میں اب تک قربانی کے کتنے جانور فروخت ہو چکے ہیں ؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قربانی کے جانور فروخت کرنیوالے بیوپاریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال مویشیوں کی فروخت میں واضح کمی آئی ہے تاہم اب تک 12 لاکھ کے قریب جانور فروخت کے جاچکے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ فروخت کیے گئے مویشیوں میں بکرے، دنبے، بھیڑیں، گائے، بیل اور اونٹ شامل ہیں، رواں سال انفرادی کی بجائے اجتماعی قربانی کا رجحان زیادہ دیکھنے میں آ رہا ہے، یہی وجہ سے بڑے جانوروں کی فروخت زیادہ ہوئی ہے ، عوام کی قوت خرید میں کمی کے باعث زیادہ وزنی جانور فروخت نہیں ہوئے ، اس کے برعکس کم وزن والے سستے جانور زیاہ فروخت ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں 700 ایکڑ پر سب سے بڑی منڈی ناردرن بائی پاس پر لگائی گئی ، ملیر، بھینس کالونی، عیسیٰ نگری اور لیاقت آباد سمیت دیگر مستقل منڈیوں کے علاوہ شہر میں 200 سے زائد قانونی اور غیرقانونی چھوٹی بڑی منڈیوں میں بھی مویشی فروخت کیے گئے، ان میں باڑے، مختلف علاقوں اور چوراہوں لگنی والی منڈیاں بھی شامل ہیں۔
