سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ پر قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان کردیا، کن مجرموں پر ریلیف کا اطلاق نہیں ہوگا ؟
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحیٰ پر مختلف جیلوں میں موجود قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ پر سندھ کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 120 روز کی کمی کردی گئی ہے۔ تاہم اس نوٹیفکیشن کا اطلاق اغوا برائے تاوان ، دہشت گردی، ڈکیتی اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔
