بابر اعظم کی حج کی ادائیگی کے بعد والدہ کے ساتھ تصویر شیئر، مداحوں کی جانب سے مبارکباد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حج کی ادائیگی کے بعد والدہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردی۔
اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر بابر اعظم نے والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کی، جس میں وہ مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔تصویر کے کپیشن میں بابر اعظم نے لکھا کہ اپنی جنت کے ساتھ، خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہ میں حاضری۔ یاد رہے کہ اس سال قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے محمد رضوان اور دیگر کرکٹرز کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کر لی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مزدلفہ کے میدان سے تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔اس وائرل تصویر میں بابر اعظم کو دیگر حاجیوں کے ہمراہ کھلے آسمان کے نیچے مزدلفہ کے میدان میں سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مداحوں کی جانب سے قومی کپتان کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباددینے کا سلسلہ جاری ہے۔
Apni Jannat k saath khudaye buzrugo bartar Ki baargah me haazri. ???? #Hajj pic.twitter.com/RHECx28PMY
— Babar Azam (@babarazam258) June 28, 2023
