حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے شہر حافظ آباد کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے گائنی وارڈ میں متعدد مریضوں کی حالت بگڑ گئی۔
ورثا کا الزام ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے گائنی وارڈ میں مخصوص انجیکشن لگنے کے بعد متعدد خواتین مریضوں کی حالات بگڑ گئی۔ایڈیشنل ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فائق کا کہنا ہے کہ انجیکشن کے ری ایکشن پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ انجیکشن کو لیب ٹیسٹ کےلئے بھجوایا جائے گا۔