سندھ اسمبلی نے 3 ٹریلین روپے کا بجٹ منظور کر لیا

Jun 28, 2024 | 07:31 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی نے نئے مالی سال کے تین ٹریلین روپے کا بجٹ منظور کر لیا،  صوبے کی کل متوقع آمدنی تین ٹریلین روپے ہے جسکی62 فیصد وفاقی منتقلی  اور صوبائی وصولیاں22 فیصد  ہونگی ۔ 

 سندھ اسمبلی نے 959 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات کی تجاویز منظور کرلیں،22 ارب روپے کی کرنٹ کیپٹل ، 334 ارب روپے ، 77 ارب روپے کی پی ایس ڈی پی کی منظوری دی گئی،اس کے علاوہ 662 ارب روپے کی صوبائی وصولیوں میں 350 ارب روپے کی سروسز پر سیلز ٹیکس، 269 ارب روپے کے جی ایس ٹی کے علاوہ ٹیکس اور 42.9 ارب روپے کی صوبائی نان ٹیکس وصولیوں کی منظوری  دی گئی۔ 

 سندھ اسمبلی نے 6 1.9 ٹریلین روپے کرنٹ ریونیو،184 ارب روپے کرنٹ کیپٹل کی منظوری دی،  کرنٹ کیپٹل  اخراجات میں 42 ارب روپے  قرضوں اور دیگر ادائیگیوں کیلئے اسمبلی نے منظوری دی،142.5 ارب روپے سرکاری سرمایہ کاری  کیلئے منظوری دی۔

مزیدخبریں