اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کی سعودی وزیر کمیونیکیشن و آئی ٹی انجینئر عبداللہ السواہا سے اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی جس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت، اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماو_¿ں نے پاکستان ڈیجیٹل راہداری منصوبے پر بات کی جو چین اور وسطی ایشیائی ممالک سے رابطے کے ذریعے عالمی سطح پر کنیکٹیویٹی کو مضبوط کرےگا۔ سعودی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی مسلسل کامیابی کےلئے نیک تمناو_¿ں کا اظہار کیا۔دونوں وزرا نے مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی میں تعاون پر زور دیتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا پی ایس ڈی پی کے تحت 4.8 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی جا چکی ہے جس کے تحت 7000 سے زائد پاکستانی نوجوانوں کو سیمی کنڈ کٹر ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائےگی۔ انہوں نے سعودی عرب کے نیشنل سیمی کنڈکٹر ہب (NSH) کےلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔بات چیت میں سعودی عرب کے نیشنل ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ پروگرام (NTDP) کے تحت اشتراک اور پاکستانی و سعودی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔ وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ نے پاکستان کی سائبر سکیورٹی میں حالیہ کامیابیوں اور موجودہ جیوپولیٹیکل منظرنامے میں پاک افواج کے مضبوط کردار کو بھی اجا گر کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی پاکستان، سعودی عرب کی ترقی اور کامیابی میں ہمیشہ ایک پ_±رعزم شراکت دار رہے گا۔
پاکستان سعودی عرب