کراچی کا بھائی گینگ پکڑا گیا

کراچی کا بھائی گینگ پکڑا گیا
کراچی کا بھائی گینگ پکڑا گیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے مومن آباد کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کے دوران سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تین سگے بھائیوں عبداللہ، حمید اللہ اور عارف اللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔ پولیس کے مطابق عبداللہ پر 16، حمید اللہ پر آٹھ اور عارف اللہ پر 10 مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے ملزموں سے قبضے سے کلاشنکوف، دستی بم، پستول اور ایک گاڑی بھی برآمد کی ہے۔

مزید : کراچی