سوناکشی کی دیسی چھاپ کو ختم کرنا چاہتا ہوں‘ فلمساز ساجد خان
ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ ادکارہ سونا کشی سنہا ساجدخان کی فلم ہمت والا میں ڈانس نمبرتھینکس گاڈ اٹس فرائیڈے میں نظرآئیں گی۔ ڈائریکٹرکاکہنا ہےکہ میں چاہتا ہوں کہ مستقبل میں بھی وہ ان کی فلم میں کام کریں، میں ان کی دیسی چھاپ کوختم کرنا چاہتا ہوں ۔فلم سازساجد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہیں سوناکشی کی ادکاری بہت پسند ہے، وہ چاہتے ہیں کہ مستقبل میں وہ ان کی کسی فلم میں کام کریں۔انہوں نے کہا کہ فلم دبنگ میں سوناکشی کی ادکاری کافی متاثر کن تھی، یہ فلم دیکھنے کے بعد سونا کشی مجھے اچھی لگنے لگی ہیں،میری شدید خواہش ہےکہ ان کےساتھ مزید کام کروں۔انہوں نے کہا کہ ادکارہ سونا کشی پر دیسی اوتار کی چھاپ لگی ہوئی ہے جیسا کہ وہ سابقہ فلموں دبنگ اورروڈی راٹھورمیں نظرآئیں اوراکثر لوگوں کا خیال ہے کہ وہ کبھی ماڈرن لباس میں نظر نہیں آئیں گی کیونکہ ماڈرن لباس میں وہ اچھی نہیں لگتیں۔ساجد خان نے کہا کہ میں اس سوچ کوختم کرنا چاہتا ہوں کہ سونا کشی مغربی لباس میں اچھی نہیں لگتیں۔