ہم خود ٹھیک ہوجائیں تو سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے‘ دیدار

ہم خود ٹھیک ہوجائیں تو سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے‘ دیدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن)اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ اگر ہم خود ٹھیک ہو جائیں تو سب کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے‘ کام چوری اور نااہلی کی وجہ سے آج ہم تمام شعبوں میں زوال کا شکار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو نیت اور ارادے ٹھیک کرنا ہونگے۔ اسے بدقسمتی کہاجائے یا کچھ اور ہر کوئی خود کو ٹھیک اور دوسرے کو غلط کہتا ہے جس کی وجہ سے صرف شوبز ہی نہیں بلکہ ہر شعبے زوال پذیر ی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم دوسروں کو ٹھیک کرنے کی بجائے ہمیں اپنے آپ کو ٹھیک کرنا چاہئے۔

مزید :

کلچر -