بالی ووڈ فلم بامبے ٹاکیز 3 مئی کو سلور سکرین پرنظر آئے گی
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ نے اپنے پانچ سال پورے ہونے پر اپنے سنہری ماضی کےساتھ نئی نسل کو روشناس کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں بامبے ٹاکیز میں دکھائی جائیں گی چار کہانیاں جس میں عام لوگ اور فلمی دنیا کا ملاپ دکھایا جائے گا۔فلم بومبے ٹاکیزمیں چار شارٹ فلمز ہیں۔ جنہیں بالی ووڈ کے چار مشھور ڈائریکٹرز انوراگ کشپ، دبارکر،کرن جوہر اور زویا اختر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں امیتابھ بچن، رانی مکھرجی، پری بنی کترینہ کیف اور نوا الدین صدیقی کے ساتھ دیگرایکٹرز بھی شامل ہیں۔ سنیما کی سوسالہ کہانی فلم بامبے ٹاکیز تین مئی کو سلور اسکرین پر نظرآئے گی۔