لندن ایمپائر ایوارڈز‘ سکائی فال نے میلہ لوٹ لیا

لندن ایمپائر ایوارڈز‘ سکائی فال نے میلہ لوٹ لیا

لندن ( نیٹ نیوز)برطانیہ میں دیئے جانے والے ایمپائر ایوارڈز کا میلہ بانڈ فلم اسکائی فال نے لوٹ لیا۔ اٹھارہویں ایمپائر ایوارڈ کی تقریب لندن میں ہوئی۔ برطانیہ میں ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم اسکائی فال نے بہترین فلم، ڈائریکٹر سیم مینڈس کو بہترین ہدائتکار اور ہمت افزائی کے ایوارڈز سمیٹے۔ اداکار ڈینئل کو ایمپائر ہیرو اور ڈائریکٹر ڈینی بوائل کو ایمپائر آو¿ٹ سٹینڈنگ کونٹری بیوٹر ایوارڈ ملے۔ مارٹن فری مین کو فلم "دی ہوبٹ" کے لئے بہترین اداکار اور جنیفر لارنس کو فلم "سلور لائننگز پلے بک" کے لئے بہترین اداکارہ قرار دیا گیا۔ ڈیم ہیلن میرن کو لیجنڈ ایوارڈ دیا گیا۔

مزید : کلچر