جو سکون پاکستان مےں ہے دنیا کے کس اور ملک میں نہیں ملتا‘سونیا خان

جو سکون پاکستان مےں ہے دنیا کے کس اور ملک میں نہیں ملتا‘سونیا خان

لاہور(آئی اےن پی)اداکارہ سونیا خان نے کہا ہے کہ بھارت میںہر لمحہ پاکستان کی یاد ستاتی ہےجو سکون اور اطمینان پاکستان میں ہے دنیا کے کس اور ملک میں نہیں ملتا ۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران سونیا خان نے کہاکہ پاکستان میں فلم انڈسٹری اپنے لوگوں کی نااہلی کی وجہ سے زوال پذیر ہے کیونکہ یہاں پر ہر کوئی ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی پر عمل کررہا ہے ۔ جب تک اجتماعی اور مثبت سوچ کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا انڈسٹری کے حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں بھی مختلف پراجیکٹ میں مصروف ہوں لیکن اس کے باوجود پاکستان کی یاد ہر پل ستاتی ہے ۔

مزید : کلچر