سیکنڈلز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے پر یقین نہیں رکھتا‘ببرک شاہ

سیکنڈلز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے پر یقین نہیں رکھتا‘ببرک شاہ

لاہور(آئی اےن پی)اداکارببرک شاہ نے کہا ہے کہ سیکنڈلز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے پر یقین نہیں رکھتا‘ مجھے اپنے کام پر مکمل اعتماد ہے اور یہی میری کامیابی کا راز ہے‘ بھارتی فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی لیکن فی الحال میرا بھارت جانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ اپنے انٹرویو کے دوران ببرک شاہ نے کہا کہ کچھ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ وہ شہرت حاصل کریں چاہے اس کیلئے انہیں کوئی غلط کام ہی کیوں نہ پڑ جائے۔ انہوں نے کہاکہ میں سیکنڈلز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے پر یقین نہیں رکھتا ۔ میری محنت ہی کامیابی کا راز ہے۔

مزید : کلچر