منگیتر کے ساتھ اختلافات دور کرنے کی کوشش کر رہی ہوں،ملی سائرس

منگیتر کے ساتھ اختلافات دور کرنے کی کوشش کر رہی ہوں،ملی سائرس

لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ہالی ووڈاداکارہ و گلوکارہ ملی سائرس نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے منگیتر لیام ہیمز ورتھ آپس کے اختلافات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اداکارہ و گلوکارہ ملی سائرس جن کی لیام ہیمز ورتھ سے علیحدگی ہوگئی تھی ملی سائرس نے امریکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں بتایا کہ وہ اور لیام آپسی رنجشوں کو دور کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں تاہم جلد ہی وہ اس صورتحال سے باہر نکل آئیں گے۔ ملی نے بتایا کہ وہ لیام سے رابطے میں ہیں۔ وہ پرامید ہیں کہ وہ اور لیام دونوں جلد ہی تمام تر مسائل کا حل نکال لیں گے اور پھر سے متحد ہوجائیں گے۔

مزید : کلچر