سنجے دت آج فلم” زنجیر“کیلئے وائس ڈبنگ شروع کرینگے
ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈ ادکارسنجے دت جنہیں بھارتی سپریم کورٹ نے ممبئی دھماکہ کیس میں ساڑھے تین سال کیلئے جیل بھیجنے کاحکم دیا ہے آج فلم ”زنجیر“کیلئے وائس ڈبنگ شروع کریں گے۔ ڈائریکٹراپوروالاکھیا کا کہنا ہےکہ اس فلم میں سنجے دت کا تین دن کا کام باقی ہے اس کے بعد یہ فلم مکمل ہوجائے گی۔ فلم” زنجیر“میں سنجے دت شیرخان کاکردارادا کریں گے جس کی شوٹنگ بھی پریانکا چوپڑا کے امریکہ سے واپسی کے بعد شروع ہوجائےگی۔ اس فلم میں پریانکا چوپڑاٹیلوگوایکٹررام چرن کے ساتھ فیمیل لیڈ کردارادا کریں گی۔لاکھیا نے فلم زنجیر کےٹیلوگو ورژنطوفان کی تقریب کے موقع پرکہا کہ سنجے دت میرے دوست اوراستاد ہیں۔