معیاری گائیکی کیلئے ہمیشہ حاضر ہوں‘حمیرا چنا

معیاری گائیکی کیلئے ہمیشہ حاضر ہوں‘حمیرا چنا

لاہور(آئی این پی) اداکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ موجودہ فلمیں گانے انتہائی غیر اخلاقی ہیں میں معیاری گائیکی کیلئے ہمیشہ حاضر ہوں‘ پروڈیوسرز کو بھی چاہئے کہ وہ فلموں کی کامیابی کیلئے بے ہودہ گانے فلموں میں شامل نہ کریں تو یقینا گائیکی میں بھی بہتری آئے گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ میں نے اب تک جتنی بھی گائیکی کی ہے وہ سب ایسی ہے کہ اس پر معاشرے کے کسی بھی طبقہ کو اعتراض نہیں مگر آج کل موجودہ فلمیں اور گانے انتہائی غیر اخلاقی ہیں جس کی وجہ سے شائقین بھی ان کو نا پسند کرتے ہیں۔

مزید : کلچر