فلم”پلینز“ کے کردار کےلئے پریانکا چوپڑا کی آواز کا انتخاب
ممبئی(نیٹ نیوز) اینیمیٹڈ فلم”پلینز“ میں کردار ”ایشانی“ کےلئے پریانکا چوپڑا کی آواز کا انتخاب کرلیا گیا۔ فلم ”پلینز“ کے ہدایتکار کلے ہال نے کہا ہے کہ انہوں نے پریانکا چوپڑا کو یہ موقع فلم ”دوستانہ“ کی وجہ سے دیا ہے۔ فلم میں کردار ایشانی کی ڈبنگ پریانکا چوپڑا کی آواز میں کی جارہی ہے۔ کلے نے کہا کہ وہ دوستانہ دیکھنے کے بعد پریانکا کی اداکاری کے فین ہوگئے ہیں۔ پریانکامنجھی ہوئی اداکارہ ہیں ، ان میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے بھی گر پائے جاتے ہیں، ان کے نزدیک پریانکا کی آواز کردار ایشانی کےلئے بہترین انتخاب ہے۔ یہ تھری ڈی اینمیٹڈ فلم ہوگی جو جلد ہی ریلیز کردی جائے گی۔