میک اے وش فاﺅنڈیشن کی جانب سے پی آئی اے کیلئے انٹرنیشنل کارپوریٹ پارٹنر ایوارڈ

میک اے وش فاﺅنڈیشن کی جانب سے پی آئی اے کیلئے انٹرنیشنل کارپوریٹ پارٹنر ...

لاہور(پ ر) میک اے وش فاﺅنڈیشن نے پی آئی اے کو لاعلاج بچوں کیلئے جاری تعاون کے اعتراف میںانٹرنیشنل کارپوریٹ پارٹنر ایوارڈ دیاہے۔ پی آئی اے ہیڈآفس میں منعقدہ ایک سادہ مگرپروقار تقریب میں ایم ڈی محمدجنید یونس نے صدرمیک اے وش فاﺅنڈیشن پاکستان مرزااشتیاق بیگ سے ایوارڈ وصول کیا۔ اس موقع پر محمدجنیدیونس نے ایک بچے کو اس کی پائلٹ بننے کی خواہش پوراکرنے کیلئے پائلٹ ونگز لگائے۔

مزید : کامرس