جنرل موٹرز نے برازیل میںاپنے پلانٹ کے 598 ملازمین کو فارغ کردیا

جنرل موٹرز نے برازیل میںاپنے پلانٹ کے 598 ملازمین کو فارغ کردیا

ساﺅ پولو(اے پی پی) امریکی کارساز ادارے جنرل موٹرز نے برازیل میں قائم اپنے پلانٹ کے 598 ملازمین کو فارغ کردیا ۔ جی ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ برازیل کے شہر ساﺅ پولو میں قائم پلانٹ کے 598 ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے جو کہ پہلے ہی ہمارے ادارے کی طرف سے معاوضے کے ساتھ چھٹیوں پر بھیجے گئے تھے۔

مزید : کامرس