آسٹریلیا کے قومی مسابقتی کمیشن نے قنطاس اور ایمیرٹس کے درمیان عارضی ادغام کی منظوری دیدی

آسٹریلیا کے قومی مسابقتی کمیشن نے قنطاس اور ایمیرٹس کے درمیان عارضی ادغام کی ...

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کے قومی مسابقتی کمیشن نے قنطاس ایئر اور امارات کے درمیان عارضی ادغام کی منظوری دیدی ۔ آسٹریلیا کے مسابقتی اور کنزیومر کمیشن نے قنطاس اور امارات کے درمیان 5 سال کے آپریشنل ادغام کی منظوری دی ہے جس کے تحت دونوں ایئر لائن ایک چھتری کے نیچے ٹکٹ کی قیمتوں اور فلائٹ شیڈول کی مشترکہ ذمہ دار ہونگی۔ قنطاس ایئر پورپیئن فلائٹس کےلئے اپنا مرکز سنگاپور سے دبئی منتقل کردے گی جس کا مطلب قنطاس کی برٹش ایئر ویز کے ساتھ موجودہ شراکت داری کا خاتمہ ہوگا جو کہ گذشتہ 20 سال سے کنگرو روٹ ٹو لندن کے عنوان سے قائم ہے۔

 قنطاس اور ایمیرٹس کی پہلی مشترکہ پرواز31 مارچ کو سڈنی سے لندن براہ راستہ دبئی جائے گی۔

مزید : کامرس