آنکھ کے اشارے پرویڈیوچلے گی‘ ایل جی نے نیاموبائل متعارف کروادیا

آنکھ کے اشارے پرویڈیوچلے گی‘ ایل جی نے نیاموبائل متعارف کروادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سمارٹ ویڈیو ایل جی الیکٹرانکس کی ایک نئی ملٹی میڈیا یو ایکس خصوصیت اس کے آپٹیمس جی پرو میں پہلی بار منظر عام پر لائی جارہی ہے ۔اسمارٹ ویڈیو موبائل پر آنکھ شناسی کی خصوصیت سے آنکھ کے اشارے سے ویڈیو بناتی ہے ۔اس سہولت سے دیکھنے کے تجربے کے دوران پس منظرکی ویڈیو بناتے ہوئے دستی کنٹرول کی ضرورت ختم ہوجاتی ہے ۔اس جدید آئی ریکوگنیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ، سمارٹ ویڈیو فیچر صارف کی آنکھوں کی پوزیشن کو شناخت کرتی ہے اور خود کار طریقے سے ویڈیوکوبغیر کسی منیول ان پٹ کے پلے اور اسٹاپ کرتی ہے ۔ جب صارف کی آنکھ موبائل کی اسکرین پر فوکس نہیں ہوتی ہے ، سامنے نصب کیمرہ اس کو شناخت کرتا ہے اور فوری طور پر خود کار طریقے سے ویڈیوکو روک لیتا ہے۔ پھر جب صارف کی نظر سمارٹ فون کی جانب واپس جاتی ہے ، ویڈیو دوبارہ اس آخری پوائنٹ سے چلنی شروع ہوتی ہے جس پرسٹاپ ہوئی تھی۔ اسمارٹ ویڈیو فیچر کے اضافے کے ساتھ آپٹمس جی پرودنیا کے پہلے ڈوول کیمرا فنکشن سے بھی لیس کردیا جائے گا۔ یہ ڈیول کیمرا فیچرڈیول ریکارڈنگ فیچر کے اضافے کے ساتھ ہے جسے آپٹمس جی پرو میں شمال کرکے گزشتہ ماہ کوریا کی مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا تھا۔




 ایل جی الیکٹرونکس موبائل کمیونیکیش کے صدر اور سی ای او جانگ سیوک پارک نے کہا کہ"ایل جی اپنے صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لئے تخلیقی طریقوں پر وعمل پیرا ہے ، اور اپنی مصنوعات پر مسلسل جدت پیدا کر رہاہے۔ یہ ایک مثبت یو ایکس ہے جو سال 2013میں موبائل فونز میں فرق پیدا کرے گا۔"

مزید :

کامرس -