دو ہزار بارہ کے دوران ٹیلی کام کے شعبے کو چار سو گےارہ ارب روپے کا منافع حاصل ہوا

دو ہزار بارہ کے دوران ٹیلی کام کے شعبے کو چار سو گےارہ ارب روپے کا منافع ...

                                             لاہور(کامرس رپورٹر)سال 2012 کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کو 411 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا ہے جو 2011ءکے مقابلے میں گزشتہ سال شعبہ کے منافع میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق معیشت کو درپیش مسائل کے باوجود ٹیلی کام کے شعبہ کی کارکردگی میںاضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں برانڈ بینڈ کے صارفین کی تعداد 21 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ موبائل فونز کے صارفین کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جو شعبہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید : کامرس