مشرف کیخلاف غداری کے مقدمے کی کارروائی کیلئے درخواست کی سماعت آج ہوگی

مشرف کیخلاف غداری کے مقدمے کی کارروائی کیلئے درخواست کی سماعت آج ہوگی
مشرف کیخلاف غداری کے مقدمے کی کارروائی کیلئے درخواست کی سماعت آج ہوگی

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فوجی صدر پرویزمشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کے لئے درخواست کی سماعت آج ہو گی۔ سندھ ہائی کورٹ2010ءمیں پرویزمشرف کوغداری کا مرتکب قرار دے چکی ہے جبکہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ درخواست کی سماعت کرے گا۔ مولوی اقبال حیدر کی درخواست پر 21 اکتوبر 2010ءکو سندھ ہائی کورٹ نے پرویزمشرف کو غداری کا مرتکب قرار دیا تھا اور مزید کارروائی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں