”آئی ایم ملالہ “

”آئی ایم ملالہ “
”آئی ایم ملالہ “

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سوات میں طالبان کی گولی کانشانہ بننے والی پاکستانی طالبہ ملالہ اپنی زندگی پر ”آئی ایم ملالہ“ کے نام سے کتاب لکھیں گی جو اِسی سال شائع ہوگی ۔ملالہ یوسف زئی کی زندگی کی کہانی پر مبنی کتاب برطانوی پبلشر شائع کرے گا۔ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کہانی پوری دنیا تک پہنچانا اور یہ بتانا چاہتی ہیں کہ تعلیم حاصل کرنا سب کا حق ہے۔ ملالہ نے کہاکہ یہ صرف ان کی نہیں چھ کروڑ بچوں کی کہانی ہوگی ،امید ہے کہ اس کتاب سے لوگ یہ جان پائیں گے کہ کچھ بچوں کے لیے تعلیم تک رسائی حاصل کرنا کتنا مشکل ہے۔آئی ایم ملالہ معروف برطانوی پبلشر شائع کرے گا جس کے حقوق 20 لاکھ پاو¿نڈ ہوں گے۔

مزید : تعلیم و صحت