اجازت مل گئی ،مشاورت جاری ،ایک ہفتے میں پنجاب کی بیوروکریسی تبدیل کردیں گے : نگران وزیراعلیٰ پنجاب

اجازت مل گئی ،مشاورت جاری ،ایک ہفتے میں پنجاب کی بیوروکریسی تبدیل کردیں گے : ...
اجازت مل گئی ،مشاورت جاری ،ایک ہفتے میں پنجاب کی بیوروکریسی تبدیل کردیں گے : نگران وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہاہے کہ ایک ہفتے کے اندر پنجاب کی بیوروکریسی تبدیل کردیں گے ،الیکشن کمیشن سے اجازت لے لی ۔منصورہ میں جماعت اسلامی کے رہنماﺅں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ تمام سیاسی قیادت سے مشاورت جاری ہے ، چوہدری برادران اور جماعت اسلامی سے ملاقات کی ، آج دوپہر کو میاں صاحبان اور کل عمران خان سے ملاقات کریں گے ۔اُن کاکہناتھاکہ مشاورت کرکے پنجاب کی بیوروکریسی تبدیل کرنے کا ارادہ ہے تاکہ کسی کو شکایت نہ ہو، کوشش کریں گے کہ صاف اور شفاف بیوروکریسی لائیں ۔نگران وزیراعلیٰ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر آئی جی پنجاب کا فیصلہ آج ہوگا،بیوروکریسی کی تبدیلی کیلئے چیف الیکشن کمشنر سے اجازت لے لی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہناتھاکہ مشاورت جاری ہے ،کوشش کریں گے کہ کابینہ کا سائز چھوٹا رکھیں اور پانچ سے چھ لوگوں پر مشتمل ہو۔ منورحسن نے کہاکہ نجم سیٹھی سے بڑی امیدیں اور توقعات وابستہ ہیں ، خیبرپختونخواہ میں جمعیت علمائے اسلام ف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں