نگران سیٹ اپ پر صرف قوم کو ”ماموں “بنایاگیا: بابراعوان

نگران سیٹ اپ پر صرف قوم کو ”ماموں “بنایاگیا: بابراعوان
نگران سیٹ اپ پر صرف قوم کو ”ماموں “بنایاگیا: بابراعوان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پر پہلے سے ہی مک مکا ہوچکا تھا قوم کو صرف ماموں بنایا گیا ہے۔ ہائی کورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابرا عوان کا کہنا تھا کہ مفاہمت کا کھیل ماموں بھانجے کا ہے سب کچھ پہلے سے طے شدہ ہے تاہم انتخابی عمل جاری رہنا چاہیے اسی میں قوم کی بھلائی ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ عدالتی اشتہاری ملزم پاکستان آچکا ہے اور للکار رہا ہے کہ آﺅ اور مجھے گرفتار کرو مگر بڑی بڑی باتیں کرنے والے خاموش ہیں ،نہ جانے ان کو کونسا سانپ سونگھ گیا ہے کہ وہ چپ سادھے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ جب تک عدالتیں کسی کو نادہندہ قرار نہ دیں، اسے الیکشن میں حصہ لینے سے نہیں روکا جاسکتا،اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد ایسے راستے نکالے جا رہے ہیں جس میں امیر سیاستدان تو انتخابات میں حصہ لے سکیں مگر چھوٹے سیاستدان پکڑ میں آجائیں گے۔

مزید : لاہور