کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ، 23مشتبہ افراد گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ، 23مشتبہ افراد گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف علاقوں میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 23مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیاہے ۔ سندھ رینجر ز کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کیے جانیوالے آپریشن میں گرفتار کیے گئے ملزمان میں کالعدم تنظیموں کے اراکین بھی شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے 114ہتھیار برآمد کیے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں ۔

مزید : کراچی