خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پی ون کی موجودگی کاانکشاف

خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پی ون کی ...
خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پی ون کی موجودگی کاانکشاف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ اوربلوچستان میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائس پی ون کی موجودگی کا انکشاف ہواہے ۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں سیوریج کے پانی میں 71فیصد اور کوئٹہ میں سیوریج کے پانی میں 54فیصد پولیو وائرس پی ون پایاگیاہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیو وائرس پی ون ایک بچے سے باآسانی دوسرے بچے میں منتقل ہوتاہے اور ایک بچے کیساتھ کھیلنے والے دوسرے بچے کو بھی لگ سکتاہے ۔

مزید : تعلیم و صحت