بھرتیوں پر عائد پابندی ختم

بھرتیوں پر عائد پابندی ختم
بھرتیوں پر عائد پابندی ختم

  

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی تاہم ترقیاتی فنڈز پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے میڈیا کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے قبل سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے باعث بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی اور نگران سیٹ اپ کے قیام کے بعد اب یہ پابندی ختم کر دی گئی ہے کیونکہ اب سیاسی جماعتیں اقتدار میں نہیں ہیں اور بھرتیوں سے کوئی بھی جماعت سیاسی فائدہ حاصل نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔

مزید : قومی